0

بٹ خیلہ،کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف ملاکنڈ کے وکلاء سڑکوں پر نکل آئیں

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے وکلاء سڑکوں پر نکل آئیں، وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے سیشن کورٹ ملاکنڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف    گو عمران گوہر، کپتان حکومت ہائے ہائے، ناکام حکومت ہائے ہائے“کی نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے، پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینرء وکلاء شاروم خان ایڈوکیٹ، محمد ادریس خان ایڈوکیٹ اور بار کے صدر افتاب عالم ایڈوکیٹ سمیت ٹریڈ یونین کے صدر زوار حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ائی ایم ایف کی ایجنڈہ پر پیٹرول سمیت اشیاء خردنی کی قیمتوں میں ضافہ کیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے موجودہ مہنگائی کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دلانے کی صلاحیت نہیں، وکلاء نے مہنگائی اور موجودہ حکومت کے دھڑن تختہ ہونے تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں