0

معاشرتی و معاشی ترقی کے لئے حضرت محمد (ص) کی زندگی کا بغور مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے، فضل حکیم خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خاتم الانبیاء حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کی زندگی ہم سب کے لئے مشعلِ راہ ہے، پیغمبر اسلام کی زندگی بہترین اخلاق کا ایک عمدہ نمونہ تھی اور اس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک اچھے مسلمان بن سکتے ہیں، جس طریقے سے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے مخالفین کو اپنے کردار سے قائل کیا اور دین اسلام کی جانب راغب کیا اور مشرف بہ اسلام کیا اس کی ادیان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، آج ہم بہثیت معاشرہ جن مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ان سے نکلنے کے لئے ہم سب کو محمد (ص) کی سیرت کا بغور مطالعہ کرنا ہوگا اور معاشرتی و معاشی زندگی میں اس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ دنیاوی زندگی میں بہترین اعمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اقوام عالم کے لئے بہترین اسلامی معاشرے کی مثال پیش کرسکیں بلکہ اپنی آخرت بھی سنوار سکیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں عشرہ رحمت للعالمین اور جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد ضلعی انتظامیہ سوات نے کیا تھا جسمیں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات، اساتذہ، آفیسرز اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے مہینے کو بہترین طریقے سے منانے کے لئے امسال خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ نوجوان نسل نہ صرف اسلامی اقدار سے بہتر طریقے سے روشناس ہوں بلکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا خصوصی مطالعہ بھی کرسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں