0

نوشہرہ میں پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن لیاقت شباب نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہیں،نالائق لوگ ملک پر مسلط ہوگئے ہیں، مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہیں،موجودہ نالائق اور نااہل حکمران عوام کوہنگاموں اور تشدد پر مجبور کررہی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے،نا اہلوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کے کھڑا کردیا ہے،آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی پہنچ چکی ہیں،اب حکومت کو جانا پورے ملک شہریوں کا مطالبہ بن گیا ہے،عمران خان اس ملک کے لئے رسک بن گیا ہے،آئی ایم ایف کے غلام حکمران مزید غریب کی چمڑی اتارنے میں لگے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار پی پی پی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے گزشتہ روز کستان پیپلز پارٹی کا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،احتجاجی مظاہرے میں صوبائی سینئر نائب صدر سید ایوب شاہ،تحصیل صدر ملک ہدایت،انفارمیشن سیکرٹری فلک ناز،نجیب اللہ،پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر اسمعیل،پیغام واپڈا یونین کے اضغر خان،ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ،لیاقت خان آف کھنڈر اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندہ گان بھی موجود تھے،لیاقت شباب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک پر نالائق اور نااہل لوگ مسلط ہے جس کے پاس نہ کوئی منشور ہے نہ پالیسی،وزیر اعظم نے وزارت عظمیٰ کی کرسی کو کھیل کا میدان سمجھا ہوا ہے،عمران خان کو صرف کرکٹ کھیلنا آتا ہے حکومت چلانا اس کی بس کی بات نہیں،آج پورے ملک کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دو،اس ملک کے غریب عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے روند ڈالا گیا ہے،نالائق حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں،آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر مہنگائی پہنچ گئی ہیں خان نے کہا تھا کہ غریبی کو ختم کرونگا لیکن آج سلیکٹیڈ خان غریبوں کو ہی ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چیونٹی کی جب موت آتی ہیں اللہ انہیں پر دیتا ہے عمران خان کی حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے عمران خان کا زوال کے دن شروع ہوگئے ہیں،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں