0

ہنگو میں محفل میلاد کانفرنس کاانعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) زمانے کو ظلمتوں کو ختم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ہادی دوجہاں محمد مصطفی ص نے دنیا سے جہالتوں، نا انصافیوں اور اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ نبی کریم ص کی اسوہ حسنہ عمل پیرا ہو کر ہم سچے مسلمان اور بہترین انسان بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد، سنئیر صحافی طارق محمود مغل، میلاد کمیٹی ہنگو کے چئیرمین صحافی اسرار احمد اورکزئی، پنڈت ہری دھیال سندھو، قاری فاروق، مولانا حبیب اللہ، عالم زادہ اورکزئی و دیگر نے سید حبیب مارکیٹ میں محفل میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں صحافیوں، علماء، سکولوں کے طلباء، تاجروں اور امن کمیٹی کے ممبر ٹکا خان، محمد فخرالاسلام کاکاخیل، فرمان اللہ،عصمت اللہ، عالم زادہ اورکزئی،اسماعیل،شکیل احمد،منظور،طائف پراچہ نے بھی شرکت کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین محمد ص  کی پیدائش کی مناسبت سے بابرکت تقاریب کا انعقاد ایک عظیم مشن ہے، پاکستان بھر میں اور پوری دنیا میں آپ ص سے اظہار محبت کے لئے عاشقان رسول میلاد ریلیاں سمینار اور تقاریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ ص کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ہر انسان کو جو ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ص رشد و ہدایت کا مجسمہ ہے، آپ کی وجہ سے اللہ تعالی نے اس کائینات کو تخلیق کیا اور جس کسی نے بھی آپ ص سے نسبت قائم کر لی وہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوا۔ سنئیر صحافی طارق محمود مغل نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین میلاد کمیٹی اسرار احمد اورکزئی کو میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسرار احمد اورکزئی اور ان  کے ساتھ ہر سال میلاد کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں یہ بڑے سعادت اور بڑے مرتبے کا مقام ہے۔ طارق محمود مغل نے کہا کہ آپ ص نے انسان کو انسانیت کا سبق پڑھایا، معاشرتی برائیوں سے روشناس کرایا اور اللہ تعالی کی قربت کے لئے اس کی تعلیمات کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اندر ہر وہ برائی موجود کے جس کء خلاف آقا دو جہان نے جہاد کیا اور اپنی زندگی وقف کی۔ میلاد کانفرنس کے چئیرمین اسرار احمد اورکزئی نے کہا کہ آپ ص کی ولادت با سعادت کے موقع پر تقاریب کاانعقاد اللہ تعالی کا خاص کرم ہے۔ آج کے دور میں ہمیں آپ ص کے تعلیمات سے استفادہ کر کے اپنی اصلاح کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جہانوں میں کامیابی کے لئے عشق محمد ص سے دل کا گداز  ہونا نہایت ضروری ہے۔ محفل میلاد کانفرنس دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور  نعت خواہوں قاری فاروق، اسد اللہ، سکول طلباء نے نعت، کلام پیش کر کے آپ ص کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں