0

تخت بھائی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رسول محمد ﷺ کی زندگی کے اصول پر عمل کرکے زندگی گزارنا چاہیے ہم ہر سال عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے مناتے ہیں اس موقع پر سکول پرنسپل خورشید خان اور جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر الحاج دوست محمد درویش نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں طلبہ کے مابین نعت خوانی اور تلاوت کے مقابلے بھی  ہوئے۔ جس میں سکول طلباء نے نعت خوانی اور تلاوت کی۔ بعد میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب طلباء  میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پرجمیعت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر دوست محمد درویش نے سکول کے غریب بچوں کے یونیفارم کیلئے 20 بزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے کہا یہ بچے ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہے۔ ہمیں غریب طلباء کو سپورٹ کرنا چاہئے کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اس کا صلہ اللہ دیگا۔ جبکہ اس موقع پر سکول کے پرنسپل خورشید خان نے کہا کہ  دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے یہ عظیم خوشی کا دن ہے اس دن محسن کائنات،آقائے کائنات اور فخرِ موجودات حضور نبی کریم ﷺ خاکدانِ گیتی پر جلوہ گر ہوئے۔  آپ ﷺ کی بعثت اتنی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کر سکتی،آپ قاسم نعمت ہیں ساری نعمتیں آپ ﷺ کے صدقے میں ملی,انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے تو ملک بھر میں سیرت النبی اور میلاد النبی کا ایک غیر متناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے کہ اس کے برابر کوئی اور سعادت نہیں ہوسکتی۔ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات بھی دینا چاہئے۔ تقریب کے آخر میں ملک کے سلامتی اور کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں  بھی کی گئی-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں