0

ایبٹ آباد میں 12 ربیع اول عیدد میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح آج ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں 12 ربیع اول عیدد میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد گیا گیا۔ضلع ایبٹ آباد میں بھی عید میلادالنبی انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی گئی جگہ جگہ تقاریب اور ریلیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا سب سے بڑا پروگرام  ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ختم نبو ت اور مسلما نو ں کی ذمہ دا ریا ں اور تعلیم نبو ی ﷺ کی رو شنی کے عنوا ن سے ایک کا نفرس منعقد ہو ئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہا ب محمد خا ن تھے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا حمد باری تعالی اور نعت شریف کے بعد ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالوا جدنے آقا دو جہاں کی سیرت پہ مفصل روشنی ڈالی علماء اور مشائخ نے آج کے دن کی فصیلت کے حوالے سے سہل حاصل بیان کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہا ب محمد خا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی مناسبت  کے حوا لے سے جتنے علما ء اکرا م نے با ت کی ہے ان سب میں اہم حسن اخلا ق  ہے جو ہمیں نبی ﷺ اور قرآن مجید نے سکھا ہے۔انہو ں نے کہا ہمیں نبی ﷺ کی تعلیما ت پر عمل کر تے ہو ئے اپنی زندگی گزارنی ہے۔انہو ں نے کہا ہما رے تما م دفا تر میں اگر سر کا ری افسرا ن اخلا قیا ت کا عنصر لے آئیں تو بہت بڑی کا میا بی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ہم سب اپنے گھرو ں اور دفا تر میں اخلا قا ت کا عنصر لے آئیں تو ہم سب کی بہت بڑی کا میا بی ہو گی۔انہو ں نے کہا اپنی زندگیوں میں آقا دو جہاں کی سیرت کو ڈھالنا ہے ہمارے روز مرہ کے معاملات زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنی چائیے ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار آقا کی تعلیمات پہ منحصر کرتا ہے کانفرنس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ وکلا سول سوسائٹی،صحافیوں اور مختلف سکو لو ں کے طلباء و طا با ت  نے خصو صی شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباشہا ب محمد خا ن نے کانفرنس میں شریک ہونے پر تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کا نفرس میں مختلف سکو لو ں کے طلبہ نے حمد،نعت اور نبی کر یم ﷺ کی زندگی روشنی ڈا  لی آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے  شرکاء کو رحمت للعالمین شیلڈز بھی پیش کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں