0

تھانہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر کا مختلف سکولوں کا دورہ

            تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر ہدایت اللہ نے تحصیل تھانہ بائزئے کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ سکولوں کے نظم و ضبط اکیڈمک پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ایس ڈی ای او الطاف حسین بھی ان کے ساتھ تھے۔ مختلف سکولوں کے دورے کے بعدگورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ میں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اساتذہ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچے ان کے حوالے کرتے ہیں صرف اس غرص سے کہ وہ ان کی صحیح تربیت کرکے مہذب شہری اور محب وطن پاکستانی اور راسخ العقید مسلمان بنے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت والدین سے بڑھ کر اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے۔ مختلف کلاسوں کا معائنی کرتے ہوئے دونوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔  انہوں نے طلباء پر زور دیا  اپنا وقت ضائع کئے بغیر حصول علم کی طرف خصوصی توجہ دیں۔۔۔۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں