0

سوات پولیس کی کاروائی والد کے قتل میں ملوث ملزم بیٹا،بیوی سمیت گرفتار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات پولیس کی کاروائی والد کے قتل میں ملوث ملزم بیٹا، بیوی سمیت گرفتار سبز علی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل نے اپنے والد کی گمشدگی رپورٹ تھانہ کوکارئی میں درج کیا تھاتفصیلات کے مطابق سبز علی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل نے اپنے والد گل خان ولد صوبت خان کے دو دن سے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی، تھانہ کوکارئی پولیس نے ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان کی قیادت میں علاقے میں گمشدہ شخص کے تلاش شروع کی، کافی تلاش کے بعد مذکورہ شخص کی لاش علاقہ کوکارئی سے ملی جس کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔واقع کا نوٹس لیتے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو اصل ملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات  نے ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان، انوسٹی گیشن افیسر سردار العلوم اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل، گرفتار ملزمان میں عزت خان ولد گلا خان، مسماۃ (ج) ولد زوجہ عزت خان، انعام اللہ ولد عزت خان شامل ہیں۔دوران انٹاروگیشن عزت خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے والد کو استبل میں گرا کر لاٹھی سے مارا ور بعد میں اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا، قتل کرنے کے بعد تینوں نے مل کر پہاڑی نالے میں ڈالا جبکہ دو دن رات کے تاریکی میں پہاڑی نالے سے اُٹھا کر راستہ عام میں ڈالا، قتل میں استعمال ہونے والے رسی اور لاٹھی بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں