0

لوند خوڑ پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ لوند خوڑ پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ  ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار اور تین منشیات فروشوں سمیت 04مشتبہ افراد گرفتار۔ اسلحہ و منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار اور تین منشیات فروشوں سمیت 04مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار عناصر کے قبضے سے 03رائفل،07پستول اور متعدد کارتوس سمیت 1910گرام چرس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں