0

پبی بازارمیں سروس روڈ پرقائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ٹریفک انچارج پبی ٹی او زر علی خان کا پبی بازار میں سروس روڈ پر قائم تجا وزات کے خلاف آپریشن سروس روڈ کع ٹریفک اور عوام کے آمد و رفت کے لئے کھول دیا تفصیلات کے مطابق پبی بازار میں سروس روڈپر ریڑھی با نوں نے مکمل قبضہ کیا ہے سروس روڈ کو آمد ورفت کے لئے بند کیا ہے جس کی وجہ سے عوام اور سروس روڈ پر چلنے والی گا ڑیوں کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ چند بے غیرت ریڑھیوں والے خا تون پر آوازیں کستے ہیں جس پر علاقے کے لو گوں نے شد ید غم و غصے کا اظہار کیا جس کے خلاف پبی ٹریفک انچارج ٹی او زر علی خان نے ہمراہ ٹریفک پو لیس کے ان کے خلاف بھر پورآ پریشن کر تے ہو ئے سروس روڈ لوگوں اور گا ڑیوں کے کھول دیا اور سروس روڈ پر مستقل طور پر ٹریفک اہلکاروں کو تعنیات کئے کہ سروس روڈ کو دوبارہ ریڑھیوں وا لے بند نہ کریں  ٹریفک انچارج پبی ٹی او زر علی خان نے کہا کہ اگر دوبارہ ان لو گوں نے سروس روڈ کو بند کیا تو ان کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی کر ینگے علاقے کے لو گوں نے ٹریفک انچارج پبی ٹی او زر علی خان کے اس اقدام کو کا فی سر اہا ہے اور کہا کہ یہ عمل مسقتل طور پر کریں کہ دو بارہ سروس روڈ پر تجا وزات نہ رکھیں

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں