0

ہنگو میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی وقاص شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے بعدفوری اور موثر جوا بی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے26سالہ سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہے علاقے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں