0

ہنگو میں لازمی ویکسینیشن مہم کا آغاز

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) این سی او سی کی جاری کردہ نئی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن (ریٹائرڈ) سرمد سلیم اکرم کے حکم کے مطابق ہنگو میں لازمی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو میں ویکسین نہ لگوانے والے حضرات کو کسی قسم کی سرکاری، پرائیویٹ دفتر اور بینک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ، نادرا سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی اور نہ ہی ایسے حضرات کو شاپنگ سینٹرز میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسی لئے جلد سے جلد خود ویکسین لگوائیں، اپنے گھر والوں کو ویکسین لگوائیں اور اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے حفاظت دلائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں