0

ہری پور، ڈی سی کا مین بازار ہری پور کا دورہ

ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) ڈی سی ہری پور محمد مغیث ثناء اللہ اور ڈی پی او ہری پورکا 12ربیع الاول جلوس کے روٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مین بازار ہری پور کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔ تاجر برادی سے ملاقات کی اور سیکورٹی سے متعلق دریافت کی جنہوں نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ مزید افسران پولیس کو جلوس کے اختتام تک چاک و چوبند اور چوکنا ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات جاری کی۔ہری پور پولیس کی جانب سے عشرہ رحمت للعالمین ﷺ اور 12 ربیع الاول کی مناسبت پر پولیس لائن ہری پور میں قرآن خوانی کا اہتمام۔ قرآن خوانی میں ڈی سی ہری پور مغیث ثناء اللہ اور ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، ملک سلامتی، ضلع میں امن و امان اور شہدائے کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں