0

دیرپائین کے بازاروں میں سبزی، فروٹ، تندور اور دودھ فروشوں کا معائنہ

دیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرضلع دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کے ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی عباس خان آفریدی کے زیر نگرانی  صوبیدار حاجی محمد اور صوبیدار محمد زیب اور پرائیس کنٹرول سیل نے تحصیل ادینزائی کے مختلف علاقوں چکدرہ، باڈوان اور خادگزئی وغیرہ کے بازاروں میں سبزی، فروٹ، تندور اور دودھ فروشوں کا معائنہ کیا اور مقررہ معیار اور مقدار پر پورا نہ اترنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ چکدرہ اور گردونواح کے بازاروں سے 15 کلوگرام مضر صحت پولیتھین بیگز ضبط کئے گئے۔اور انتظامیہ کی احکامات کو نظر انداز کرنے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی اسکے علاوہ انہوں نے نان فروشوں کا وزن اور صفائی کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کی احکامات کو نظر انداز کرنے پر متعلقہ نان فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جبکہ پرائس کنٹرول سیل ادینزائی نے کوسب ڈویژن ادینزائی کے مختلف بازاروں میں مرغی فروشوں کی صفائی کو بھی چیک کیااور ا نہیں وزن پر مرغی کو فروخت کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ انتظامیہ کی احکامات کو نظر انداز کرنے پر متعلقہ مرغی فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی. انہوں نے مختلف بازاروں میں دکانداروں کے ساتھ زائد المعیاد مصنوعات کا معائنہ کیا۔اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جبکہ صوبیدار  محمد زیب اور ایجوٹنٹ عالم شیر کی نگرانی میں دیر لیویز کے اہلکاروں نے چکدرہ بازار میں روڈ پر رکاوٹ بننے والے گاڑیوں، رکشوں اور ہتھ ریڑھیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر یو نیورسٹی طلباء کی طرف سے شکایت کرنے پر زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں