0

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی جانب سے ڈھوڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد روشن محسود کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوڈا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے درپیش مسائل، مشکلات اورشکایات بیان کیں جن میں زمینوں کے تنازعے اور قبضے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور معمول سے زائد لوڈ شیڈنگ، سڑکوں کی خستہ حالی، نکاسی آب کے مسائل، صفائی اور کچرے سے متعلق شکایات، سکولوں کی اپگریڈیشن اور عمارات کی کشادگی اور علاقے میں قائم بی ایچ یو کو آر ایچ سی بنانے کے مطالبات، سوئی گیس کے کنکشنز، لیکج، اووربلنگ، محکمہ مال میں عملہ کی کمی وغیرہ جیسے مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے لوگوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور موقع پر کئی مسائل کے فوری حل جبکہ دیگر مسائل اور شکایات کے جلد اور حتی الوسع ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل اور جائز شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں