0

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد / کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لئے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں