0

ہنگو،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرمختلف فلورملوں پرچھاپوں کاسلسلہ جاری

ہنگو  (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختون خواہ کیپٹن ریٹائرڈ  عبدالرحمن کی خصوصی ہدایات پر  ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر  سپیشل پرائس مجسٹریٹ ہنگو  قاضی فدائالرحمان کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل عملہ کے ہمراہ مختلف اوقات کار میں ہنگو/اورکزئی  کے  فگنشنل  فلور ملوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری۔سرکاری آٹے کی معیار پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔عوام کو رعایتی آٹا مقررہ ریٹس پر فراہم کریں۔بلیک یا کسی بھی بے قاعدگی میں  ملوث ہونے والے فلور ملز کا کوٹہ معطل کیا جائیگا۔ساتھ ہی ساتھ نامزد ڈیلرز بروقت آٹا لیفٹنگ یقینی بنائیں۔ریکارڈ کی عدم موجودگی، بروقت کوٹہ نہ اٹھانے والے ڈیلرز کوٹہ کینسل کرنے  ساتھ فوڈ قوانین کے تحت سخت  کاروائی عمل میں لائی  جائیگی۔ان خیالات کا اظہار فلور ملز اور آٹا ڈیلرز سرپرائز وزٹ وزٹ کے دوران اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے کیا  انہوں نے  کہاکہ   فلورملز مالکان کو ہدایات جاری کی کہ   سرکاری رعایتی آٹا عوام کوبروقت فراہمی یقینی بنائیں۔عوامی مفاد پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے واضع کیا کہ غیر معیاری آٹا پسائی کرنے  والے فلور ملز کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں