0

اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ نے اسلام آباد میں حقوق طلبہ کنونشن کا اعلان کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ڈویژن نے 4نومبر کو روڈ کاروا ں اور 17نومبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان حقوق طلبہ کنونشن کا اعلان کردیا۔ حکومت کو تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ختم کرنے،میٹرک، انٹرامتحانات کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے،طلبہ کے داخلوں سے محروم ہونے کیلئے ابھی سے پلان ترتیب دینے تاکہ بروقت طلبہ کو داخلے ممکن ہوسکیں، کے علاوہ دیگر مطالبات کیلئے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کردیا۔ان خیالات کا اظہاراسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈڈویژن کے ناظم فرحت اللہ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اپر سوات عبیدبھائی،معتمد ڈویژن عبدالسلام کے علاوہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ میٹرک اور انٹر امتحانات کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث طلبہ کی بڑی تعداد کاداخلوں سے محرومی کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈگری کالجزاور جامعات میں ایڈمشن انٹری ٹیسٹ لے کر دیا جائے۔زیر تعمیر تعلیمی اداروں اور اعلان کردہ تعلیمی اداروں کو فعال بنایاجائے۔یونین کونسلز کی سطح پر ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ہر تحصیل کی سطح پر ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایاجائے۔موجودہ تعلیمی اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر خصوصی گرانٹ،سٹاف، سہولیات کی فراہمی اور سیکنڈ شفٹ شروع کیاجائے،ضلع سوات، بونیراور شانگلہ میں وومن یونیورسٹی کا قیام اور تعلیمی اداروں میں بد انتظامی، مبینہ بدعنوانیوں، کرپشن اور سیاسی مداخلت فوری ختم کی جائے۔کالجز کی نجکاری سے حکومت باز آجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے 4نومبر2021کو ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر حمزہ محمد صدیقی کی قیادت میں روڈ کارواں کا استقبال کبل چوک میں کیا جائے گا جبکہ 17نومبر 2021کو اسلام آباد میں عظیم الشان حقوق طلبہ کنونشن کا انعقاد کیاجائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں