0

محکمہ سپورٹس ملاکنڈ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے منایا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سپورٹس ملاکنڈ کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈے منایا گیا ڈگری کالج بٹ خیلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کے مہما ن خصوصی ڈی پٹی کمشنر الطاف احمد شیخ تھے جبکہ صدارت ادبی وسماجی تنظیم مرستیال لیکوال کے صدر بخت روان عمر خیل نے کی اسٹنٹ کمشنر محب اللہ پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال نے بھی تقریب سے خطاب کیاپشتو کے شعراء پروفیسر ڈاکٹر علی خیل دریاب پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر گوہر علی گوہر محمد اقبال اقبال ناموس خان ناموس ساجد افغان شمشاد انگار اور جمال خان جمال نے اپنے اپنے کلام کے ذریعے پشتوتہذہب و ثقافت اور اس کے گمشدہ پہلوؤں کو اجاگر کیا اور شرکاء کی خوب داد وصول کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید خان نے ڈی سی صدر محفل اے سی پر نسپل پروفیسر نذیر احمد سمیت شعراء سینئر صحا فی خالداقبال اور یوتھ آفیسر اظہا ر الدین کو کلچر ڈے کی مناسبت پگڑیاں پہنائیں ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اپنی تہذیب وثقافت اور زبان سے جڑی رہنے والی قومیں ہیں ترقی وخوشحالی پاتی ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی شعراء کی شاعری پر مشتمل کتاب شائع کرنے کااعلان کیا صدر محفل بخت روان نے اپنے خطاب میں معاشرہ اور کلچر لازم و ملزوم ہے انھوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پختون کلچر تباہ جبکہ ہماری نئی نسل کو مو بائل کیبل اور ڈش کے ذریعے اپنی اصل ثقافت اور فرقہ واریت کے ذریعے مذہب سے دور رکھا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ پختون قوم اپنے روایتی حجرے اور پختون ولی کو فروغ دے کراپنی تہذیب وثقافت زندہ رکھ سکتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں