0

چکدرہ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس کے زیر اہتمام

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس کےزیراہتمام”سیرت النبی ﷺ
موضوع پرسیمنار۔حضورﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ملک احمدجان ایڈوکیٹ۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کے زیراہتمام”سیرت النبی ﷺ”موضوع بارے سیمنار کاانعقاد کیاگیا۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حضور
ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔صبروتحمل،برداشت،راواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔رحمت اللعالمین ﷺکے درس انسانیت پر عمل پیراہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار ملک احمدجان ایڈوکیٹ نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں عشرہ سیرت النبی ﷺکے سلسلے میں “سیرت النبی ﷺ”سیمنارسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ایکٹینگ ڈائریکٹروایچ اوڈی ڈاکٹررفیع اللہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز،طلباء وطالبات نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں