0

چکی آٹا کا ریٹ طے کرنے کا اختیار ضلعی حکومت کو مل گیا

سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ بھر میں چکی آٹا کا ریٹ طے کرنے کا اختیار ضلعی حکومت کو مل گیا۔چکی آٹا ایک ریٹ پر جاری ہو گا، سرگودھا سمیت صوبے بھر میں چکی کا آٹا خود ساختہ مختلف ریٹس پر فروخت ہونے پر،محکمہ خوراک کا ڈی سیز کو مراسلہ جاری، مراسلے کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز چکی آٹے کا ریٹ مقرر کرائیں گے۔صوبے بھر میں چکی آٹا فی کلو ریٹ86 روپے جبکہ  20 کلو آٹے کا ریٹ1600  روپے میں فروخت ہونے پر محکمہ خوراک نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹس میں چکی آٹا62 روپے فی کلو فروخت کرنے کے ضلعی حکومتوں کو احکامات جاری کردیئے۔محکمہ خوراک کے مراسلے کے مطابق آٹاچکیوں کی گرائنڈنگ کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں چکی آٹا سٹورز کو یومیہ 500 کلو گندم فراہم  کی جائے، جبکہ مراسلے میں سرگودھا سمیت صوبے بھر کے ڈی سیز کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آٹا چکیوں کو کسی صورت آٹا مہنگا فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں