0

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں سیرت النبیﷺ  کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں عشرہ رحمۃ للعالمین  سیرت النبی  ﷺ  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالسلام اور ڈاکٹر وسیم احمد نے کہا کے حضور  ﷺ  کے اسواۂ حسنہ کے بغیر دین بلکہ کائنات کا ووجود ہی بے معانی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیرت النبی  ﷺ  کے اخلاقی و سماجی پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے اس بات پر ضرور دیا کہ ہماری کامیابی در حقیقت اسواۂ رسول  ﷺ پر عمل کرنے پر ہی وابستہ ہے۔قرآن فہمی کے ساتھ سیرت کامطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونا از حد ضروری ہے آپ  ﷺ کی سیرت پر عمل سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ہم حیات طیبہ سے ہی حقوق اللہ اور حقوق العباد کے علاوہ اقلیتوں، بچوں، اور خواتین کے حقوق سے واقف ہو سکتے ہیں۔ علم کی تلاش میں سرگرداں رہنا چاہیے اور ہمیں ہر ایک نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈاکٹر جمیل انور،ڈاکٹر ناصر اور اسد رفاق نے تقریب منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد پیش کی۔تقریب کے آخر میں مقررین کو کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی طرف سووینئرز پیش کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں