0

کراچی گرین لائن پروجیکٹ کیلئے مزید 40 بسیں پہنچ گئیں، تعداد 80 ہوگئی

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) گرین لائن بس پروجیکٹ کے لیے مزید 40 بسیں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد اس پروجیکٹ کے لیے لائی گئی بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین بسیں لے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، گرین لائن بس کی کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں