0

کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں، اسد عمر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا بیانات میں کورونا اور ملک بھر میں ویکسینیشن کے عمل کے حوالے سے بتایا۔اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو کورونا کا خطرہ رہے گا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کو ویکسینشین کے عمل میں بہتری کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ویکسینیشن کا عمل بہترین ہے جبکہ اسکردو، چارسدہ، سرگودھا میں ویکسینیشن مہم اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، نوشہرہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی، مینگورہ، مردان میں ویکسینیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں