0

ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ کامختلف چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ

 ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان(PSP) کا رات گئے مختلف چیک پوسٹوں،چوکی ریسکیو15 اورتھانہ سٹی کا اچانک دورہ جمعرات کی رات علاقائی گشت کے دوران مختلف چیک پوسٹوں کادورہ کرنے کے بعدضلعی پولیس سربراہ ہنگواکرام اللہ خان اچانک چوکی ریسکیو15پہنچے جہاں انہوں نے تمام ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے رسیکیو15میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اوران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو15پولیس شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنیوالی پولیس ہے جس کا کام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں  شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرناہے۔انہوں نے اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ عوام دوست پولیسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئیعوام کیساتھ اچھے تعلقات استوارکریں اورروز مرہ معملات میں ان کیساتھ حسن اخلاق کامظاہرہ کریں اور عوامی خدمت کی انجام دہی کے کسی موقع کوضائع نہ ہونے دیں۔بعدازاں ڈی پی اواکرام اللہ خان تھانہ سٹی پہنچے جہاں انہوں نے تھانے کے حوالات،روزنامچہ،ایف ائی ار،خط وکتابت کاتفصلی معائنہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے حوالا ت میں موجودقیدیوں سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق دریافت کرتے ہوئے محررتھانہ کوان مسائل کوحل کروانے کے لیے مناسب احکامات جاری کئے۔اس موقع پرضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں پرزوردیا کہ جرائم پیشہ عناصرخصوصا معاشرتی جرائم میں ملوث   عناصرکیخلاف گھیرا تنگ کرکیانہیں بھرپورقوت کیساتھ کچلنے،مقدمات کی تفتیش میں  جدید اورمعیاری طرز عمل اپنانے اورعوام کیساتھ روز مرہ معملات میں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے کیحوالیسے موثرہدایات جاری کردیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں