0

اب پنجاب کا ہر خاندان 10لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجرپروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ سینٹرل پنجاب میں کب تک صحت کارڈ کب سے ملنا شروع ہو گا؟ اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شروع انشاللہ دسمبر میں ہو گا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائینگے۔ایک اور ٹوئٹر صارف کی جانب سے فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ بھائی صاحب کارڈ کس ہسپتال میں استعمال ہو رہا ہے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔ جبکہ ایک صارف کی جانب سے فواد چوہدری سے ٹوئٹر پر سوال کیا گیا کہ سرکار لگے ہاتھوں فیک نیوز پر بھی قانون بنوا دیں۔۔۔عوام تک صیح خبر پہنچے۔۔۔ وگرنہ جو مرضی کرلیں مہنگائی رہے گی۔اس پر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون بنا کر کابینہ کے حوالے کر دیا ہے 2018 سے کہہ رہا ہوں بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔ZS

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں