0

الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کی طرف سے 35 معذور افراد میں ویل چیئرزتقسیم

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کی طرف سے 35 معذور افراد میں ویل چیئرزتقسیم کی گئی، اس حوالے سے تنظیم کی دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معذور افراد کے علاوہ الخدمت کے رضاکاروں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ الطاف احمد شیخ تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معذور افراد میں ویل چیئرزکی تقسیم کو سراہتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے جذبے کو مثالی قرار دیا ان کاکہناتھاکہ قدرتی آفات اور حادثات میں الخدمت کی رضاکاروں کا جذبہ خدمت لائق تحسین ہے اس قسم رضاکار تنظیمیں ملک اور حکومت کیلئے قیمتی سرمایہ ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق ایم این اے سید بختیارمعانی نے کہاکہ معزور اور بے بس افراد کی بحالی اورخدمت کاکام دراصل ریاست کی ذمہ داری ہے تاہم پاکستان میں کمزور پالیسیوں ں کی سبب کسی کو اپنا حق نہیں مل رہا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام دوست پالیسیاں بناکرعملی اقدامات اٹھائیں سابق صوبائی وزیرشاہ رازخان نے کہاکہ سوات میں شورش کے دوران الخدمت کے رضاکارمتاثرہ علاقوں میں پہنچے اور مصیبت زدہ افراد کی مددکی اس دوران ہمارے دو رضاکارشہید بھی ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولاناجمال الدین، فاونڈیشن کے مرکزی نائب صدرمشتاق احمد، ضلعی صدرسہیل خٹک، ہیلتھ کوارڈنیٹر محمد یونس، محسن خان،شاہ جی، سلیم اختر اور دیگر نے بھی خطاب کرکے الخدمت کی کردار پر روشنی ڈالی ضلعی صدر سہیل احمد خٹک نے کہا کہ ابتک ہزاروں معزور افراد کو وہیل چیئرزکی فراہمی کی ہے اور الخدمت فاونڈیشن پر عوامی اعتماد میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں