0

بٹ خیلہ میں بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ میں بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ اور گرد ونواح میں جمعہ کے روز شدید ترین بارش اور ژالہ باری سے دھان کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے، علاقہ کے کاشت کاروں کے مطابق کھیتوں میں بعض کاشت کاروں نے دھان کی فصلیں کاٹ کر جمع کررکھی ہے جبکہ بعض مقامات پر اب بھی فصلیں کھڑی ہیں جیسے ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچا دیا، انہوں نے کہا کہ ژالہ باری سے املوک کے باغات اور دیگر سبزی کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں