0

حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے،عمران خان

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے،وزیراعلی پنجاب تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے الگ الگ ملاقات کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے امور،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات،بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پر توجہ ہے، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے، حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،جبکہ گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔گورنر نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی، برسلز،ہنگری،اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین امن کے لیے پاکستانی کردار کے معترف ہیں اور افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب سراہ رہے ہیں، جبکہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں