0

مسلم لیگ(ن)نےمہنگائی کے خلاف احتجاجی شیڈول جاری کردیا

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔ خانیوال اور سیالکوٹ میں آج (ہفتہ کو)میدان لگے گا۔ گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال اور ملتان میں 24 اکتوبر کو مظاہرے ہوں گے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ڈاکٹرز، لیبر اور تاجر سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ جس میں کہا گیا کہ تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی اور حکومتی نااہلی، کرپشن، مہنگائی پہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا جائے۔ملتان میں 24اکتوبر اتوار کو دوپہر 2بجے چوک حسین آگاہی سے احتجاجی جلوس نکلے گا۔ سیالکوٹ میں ہفتے کے روز 3بجے چوک علامہ اقبال میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔ 23اکتوبر کو سنگلا نوالہ چوک خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ گوجرانوالہ پریس کلب کے سامنے اتوار کو 3بجے احتجاج ہوگا۔ گجرات میں اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا۔ 24 اکتوبر چوک حسین آگاہی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے، یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا، ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں