0

پشاور،کالے شیشوں کے استعمال پر مزید 525 افراد کیخلاف کارروائی

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر دو ہفتوں کے دوران مزید 525 افراد کیخلاف کارروائی کی ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی طرح کالے شیشوں کا استعمال نہ کرنے سے متعلق آگاہی دی بعد ازاں شہر کے تمام سیکٹروں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 525 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ٹریفک عملہ کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں