0

پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے ہنگو میں سمینار

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے ہنگو میں واک اور سمینار، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور سرکاری محکموں کے افسران کی شرکت، دنیا پولیو فری سٹیٹ بننے کے لئے بالکل تیار ہے، پاکستان میں پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہر طبقہ فکر کے افراد نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ خسرہ اور روبیلا کے خلاف 15 روزہ کمپین کو بھی کامیاب بنایا جائے گا۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر، محکمہ صحت کے نمائندوں ڈاکٹر عبد الحکیم، ڈاکٹر اور ڈاکٹر اسد کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پولیو کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت ہنگو نے آگاہی واک اور سمینار کا انعقاد کیا جس میں ہنگو کے صحافیوں سرکاری محکموں کے افسران، اے ڈی لوکل باڈی محمد عابد، اے سی 2 رحمداللہ، ڈی ایس پی شفیق خان تحصیلدار، محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی ای او، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سمینار میں ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر عبدالحکیم اور ڈاکٹر عمران نے پولیو کی صورتحال اور 15 نومبر سے شروع ہونے والے پولیو، خسرہ اور روبیلا کمپین کے بارے میں  شرکا کو بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 4 ہزار بچے جو کہ 15 سال سے کم عمر کے ہے ان بچوں کو خسرہ کے ٹھیکے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں نے جانفشانی سے قومہ فریضہ انجام دیا اور صحافیوں، علماء کرام اور سول سوسائٹی نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ سردار بہادر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ خسرہ مہم کو بھی ہر طرح سے کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور مدارس کا ڈیٹا مرتب کر کے وہاں پر خسرہ کے ٹیکے لگانے کا میکنیزم بنایا جائے، بعد ازاں پولیو عالمی دن کے مناسبت سے پولیو فری کیک کاٹا گیا جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈی پی او آفس تک عوامی آگاہی واک نکالی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں