0

ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ضلع ملاکنڈ کے زیر اہتمام لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار ہوا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج در گئی میں منعقدہ سیمینار میں طلباء نے کثیر تعداد میں شر کت کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اظہار الدین تھے جبکہ صدارت کالج کے پر نسپل پروفیسرجلال نے کی مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بدلتی جدید دنیا اور ڈیجیٹل معیشت کے مقابلے کیلئے نوجوانوں کونئے تقاضوں سے ہم آہنگ صلاحتیں اور مہارت پیدا کر نا ہو گی انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کا میابی اور نمایاں مقام قائدانہ صلاحیتوں کے کے حصول کے بغیر ناممکن ہے نئی نسل کو خود میں لیڈر شپ کوالٹی کو پروان چڑھانا ہو گا  پرنسپل نے تعلیمی اداروں میں مثبت وتعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ یوتھ آفیئرکے کردارکو سراہا اور طلباء کو اس سے مستفید ہونے کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں