0

۔127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے،عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے، تاریخ ساز پریزن پیکج فرسودہ جیل نظام میں پیش خیمہ ثابت ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا کہ قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5ارب 50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لیکر آج تک نہیں ملتی، 1894کے نظام کو 127سال بعد بدل رہے ہیں، قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا، خواتین قیدی کیساتھ 6 سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں