0

بریکوٹ،کمرتوڑ مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کمر توڑ مہنگا ئی  بے روز گاری  روزانہ کے  بنیاد  پر  بجٹ نے عوام کو زہینی مریض اور خود کشیوں پر مجبور کردیا۔ پیٹرولم منصوعات  بجلی  اشیاء خودنوش  میں ائے روز اضافے  نے  غریب کو زندہ در گور کر نے کی مترادف ہے۔ ان خیالات کا ااظہار بریکوٹ  بازار میں جمعیت العلما  ء اسلام  کے زیر اہتمام مہنگا ئی کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرے سے   جمعیت العلما ء اسلام کے ضلع سوات کے نائب امیر حاجی شاہی باچا  تحصیل بریکوٹ  کے امیر مولانا فضل واحد، جنرل سیکرٹری  مولانا سید شرشاہ باچا   بریکوٹ بازار کے سابق صدر منہاج الدین،  بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا  فضل معبود خان، رفع اللہ نگار بریکوٹ بازار جنرل سکرٹری جمشید لالا   مولانا مفتی فرہاد، مولانا خلفتہ اللہ ودیگر نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا  انہوں نے کہا کہ سابق  چوروں  ادوار میں پیٹرول 65  روپے  اب صادق اور امین کے دور میں  140  روپے  ہے  چوروں کے حکومت میں آ ٹا  700  روپے جبکہ ایماندار حکمران اور ریاست  مدینہ کے دور میں 1500  روپے پر دکانوں میں دستیاب ہیں۔ بجلی کی یونٹ 6  روپے تھا اب 18 اور 20  روپے اخر یہ کہاں کا انصاف ہے ہفتے میں دو  دو مرتبہ ہر چیز میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے  دوسری جانب ملک میں روز گار کے  کو ئی مواقع بھی میسر نہیں  نوجوان طبقہ بے روزگاری کے باعث در در کے ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ملک کے تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں کر پشن کا بازار کا بازار گرام ہے کو ئی پر سان حال نہیں چیک اینڈ بلینس کا کو ئی نظام نہیں پہے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیکر مگر غریب اور متوسط طبقات اب خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ لوگوں کے ساتھ بجلی کی بل کیلئے پیسے نہیں ہے دوسری جانب واپڈا  والوں نے عوام کا چمڑا  اترنا شرو ع کردیا ہے   ہر  ماہ میں بجلی کے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مہنگا ئی پر قابو پا کر عوام کو ریلف دیں بصورت دیگر احتجاجی مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں