0

جمعیت علماءاسلام بٹ خیلہ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ نے بٹ خیلہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ظفر پارک سے روانہ ہونے والی ریلی کی قیادت ضلعی امیرمفتی کفایت اللہ اور ممبر صوبائی شوریٰ حاجی احمد زادہ خان نے کی تحصیل امیر مولانا محمد حنیف جنرل سیکر ٹری نعیم خان سابق تحصیل ناظم مولانا محمد نعیم سابق ضلعی کونسلرمولانا راشد نورانی کے علاہ جے یو آئی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا ء پارٹی پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف سخت نعرے بازی کی بہادر خان پلازہ کے قریب ریلی سے ضلعی امیر نے خطاب اور اختتامی دعا کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں