0

مسلم لیگ ن مہنگائی بے روزگاری کے خلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری اور آسمان سے باتیں کرتے ہوئے ڈھیرے ڈال دئے ہیں نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ ملک بھر کی تمام سیاسی،سماجی،مذہبی جماعتیں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف سراپا احتجاج ہے،تحریک انصاف کی حکومت اپنے انتخابی منشور اور وعدوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،وعدو ں کی عدم ایفا پر عمران خان اپنے تمام وفاقی وزراء سمیت اخلاقی جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر نگرانی نوشہرہ شوبرا چوک میں لگائے گئے یک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر نہال،صوبائی رہنما فیاض خان،امجد نوخاری،اور سعود احمد پراچہ بھی موجود تھے،ایم پی اے اختیار ولی خان نے کہا کہ کہا گئے وہ لوگ جو کنٹینر پر کھڑے ہوکر قوم کو مہنگائی اور ٹیکسز کے نقصانات بیان کرر ہے تھے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،پاکستانی قوم ظالم،دھوکہ باز،نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نک آئے ہیں اب حکمرانوں کے دن گھنے جاچکے ہیں اور قوم بہت جلد نااہل،سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کی خوشخبری سن لے گی.

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں