0

وزیراعظم3روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

 اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض میں منعقد ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی شامل ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔ ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق ایم جی آئی سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کریں گے۔مڈل ایسٹ گرین اقدامات سے متعلق سربراہی اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پرہورہا ہے۔اس سے قبل دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان پر فطرت پر مبنی حل شروع کرنے کے تجربے کو بھی اجاگر کریں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، افرادی قوت کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم قدرتی طریقوں سے ان چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تجربات سے اجلاس کوآگاہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے جس میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور سعودی عرب اور مملکت میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں