0

وزیراعلیٰ کا ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پشاور شہر کا دورہ

            پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے گزشتہ روز پشاور شہر کا دورہ کیا۔ کمیٹی ممبران نے  چمکنی سے حیات آباد تک بس میں سفر کیا اور اس دوران جی روڈ، خیبر روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر تمام تر چوکنگ پوائنٹس اور یوٹرنز کا جائزہ لیا۔ ٹریفک پلان کمیٹی کی صدارت صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش بھی موجود تھے۔ پشاور شہر کے دورے کے دوران دیگر کمیٹی ممبران سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر پشاور، سی سی پی او پشاور، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر پشاور، سینئر صحافی، سول سوسائٹی کے ارکان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہر کے دورے کے بعد تیمور جھگڑا نے متعلقہ حکام کو چوکنگ پوائنٹس، یوٹرنز، کار پارکنگس، ٹریفک خلاف ورزیوں، ٹریفک وارڈنز کی تعداد بڑھانے، آگاہی مہم اور دیگر مسائل کے حل کے متعلق پلان آئندہ ہفتے تک  تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ٹریفک ورزیوں پر جرمانوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس پر جلد مکمل عمل درآمد جلد شروع کر دیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں