0

پی سی بی انٹرڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ تقسیم انعامات کاانعقاد

جمرود (مانندع نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خیبر میں جمرود سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیوایج پبلک ہائی سکول نے جیت لیا۔ کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے نیوایج پبلک ہائی سکول میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پی سی بی خیبر کوچ ریاض آفریدی  تھے اس موقع پر سکول پرنسپل نصراللہ جان، ایم ڈی آختر محمد اور جمرود کرکٹ اکیڈمی کوچ ثمرگل اور کھلاڑیوں سمیت کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر میں ٹیلٹ کی کمی نہیں ہے یہاں کہ نوجوانوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی قوم اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی خیبر کرکٹ کوچ بننے سے پہلے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوب محنت کی ہے اور اب کوچ بننے کے بعد میری ذمہ داری آور بھی بڑھ گئی ہے جس کے لئے دن رات ایک کی ہے اور میری بھرپور کوشش ہوگی کہ ڈسٹرکٹ خیبر کے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل لیول کھلاڑی بنا نے میں کردار ادا کر سکوں تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ سکول پرنسپل نصراللہ جان اور ایم ڈی آختر محمد نے پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سیونئیر پیش کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں