0

ایبٹ آباد،انڈسٹریل ایسوسی ایشن آفس بلاک فاؤنڈیشن سٹون کی سنگ بنیاد کی تقریب

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک)سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں معیشت ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتی ہے ملک سو ارب ڈالر کا مقروض ہے موجودہ حکومت کا پہلے دن سے یہ ہی نظریہ تھا قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔ اس سے جان چھڑانے کا واحد زریعہ ملک کے اندر سے ٹیکس زیادہ سے زیادہ جمع ہو۔اس کے لئے ہماری انڈسٹری،ہماری معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے  ملک کو چلانے کے لئے  8  ہزار ارب کی ضرورت ہے جب کے ٹیکس اور ریونیو کی مد میں ساڑھے چار ہزار ارب جمع ہوتے ہیں۔ جن میں تین ہزار ارب سود اور قرضوں کی قسط چلی جاتے ہیں۔ ماضی میں حکومتیں قرضے لے کر سبسڈی دیتی تھیں،موٹر وے اور ائیر پورٹ گروی رکھے اب عوام رہ گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک چلانے کے لئے سات دن کا خرچہ تھا۔وہ ملک کو بچانے کے لئے ڈرائیور بھی بنے تاکہ ملک کی معیشت بہتر ہو سکے۔حکومت کو کورونا میں بھی مسائل کا سامنا  رہا ہے جس سے معاشی حالات متاثر ہوئے اور جو مہنگائی کا سبب ہے۔حکومت اس مشکل سے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائے گی۔ایبٹ آباد میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئی تین ارب کا فنڈ درکار ہے جس پر کام جاری ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے  ہفتہ کے روزیہاں سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن آفس بلاک فاؤنڈیشن سٹون کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدر انڈسٹریل ایسوسی ایشن حاجی افتخار احمد،شیخ آصف حسین صدر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس،خطیب جامع مسجد سمال انڈسٹری عنایت الرحمن،عبدالرشید،سابق ممبر تحصیل کونسل سردار شیر دل،تہمینہ فہیم،ضلعی صدر خواتین ونگ یاسمین بی بی کے علاوہ چیمبر آف کامرس اور انڈسڑی سے وابستہ افراد شریک تھے۔ تقریب میں سید شفقت حسین شاہ جنرل سیکرٹری انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد،لیاقت سلطان،خواجہ انیس الرحمن،حافظ ساجد حسین،عبدالمالک صدر مانسہرہ  ودیگر نے بھی اپنے خطاب میں مسائل پر روشنی ڈالی،اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پٹرول کی مصنوعات بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ان حالات میں پسے ہوئے طبقہ کی احساس پروگرام کے زریعے مدد کی جا رہی ہے،صحت کی سہولیات بھی بہتر ہیں شناختی کارڈ پر 10لاکھ تک علاج کرواسکتے ہیں،لنگر خانے کھولے گئے جہاں تک حکومت کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیوقوف نہیں ہے۔ کیوں عمران خان چائیں گے کے ملک میں تشویش پیدا ہو۔عام آدمی کو مشکلا ت کا سامنا ہو،ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں  کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے کام کر رہے ہیں۔مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائیں گے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،کیونکہ انڈسڑی کے فروغ سے ملک ترقی کرے گا یہ ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سمال انڈسٹری میں نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کی پریشانی ختم ہو سکے،اس کے لئے تین ارب کا فنڈ درکار ہے،انہوں نے سمال انڈسٹری روڈ کی تعمیرنو اور سمال انڈسڑی مسجد کے لئے سولر سسٹم دینے کا  کا بھی اعلان کیا ہے قبل ازیں صدر انڈسٹری ایسوسی ایشن ایبٹ آباد  حاجی افتخار  احمد نے اسپیکر مشتاق احمد غنی کو انڈسٹری کے فروغ اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لئے جلد پشاور میں متعلقہ افسران کے اجلاس میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،تقریب کے اختتام پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیکر مشتاق احمد غنی،اور مختلف شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں