0

ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی،اسد عمر

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی، منصو بہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں