0

وزیراعظم بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کیلئے پرامید

اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ  اتوار کی شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں