0

وفاقی دارلحکومت اورپنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاوجاری

اسلا م آباد،لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اورپنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاوجاری ہے، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118شہری ڈینگی کاشکار ہوگئے۔محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2721 ہوگئی جن میں سے 1668 فراد کا تعلق دیہی علاقوں سے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1053مریض ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں 79 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔قومی ادارہ صحت کی جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریبا تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے،ادھر صوبہ پنجاب میں  بھی ڈینگی وائرس کا پھیلاو جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 546 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صرف لاہور میں ڈینگی کے 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب سے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 491 ہوچکی ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی سے 29 فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 286 مریض داخل ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں