0

حکومت نے ملک کو تباہی پر پہنچادیا،اس وقت دنیا میں پاکستان چوتھامہنگاترین ملک ہے،ڈاکٹر عباد اللہ

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی و نواز لیگ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا،اس وقت دنیا میں پاکستان چوتھا مہنگاترین ملک ہے۔مہنگائی،بے روزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہر طرف غیریقنی صورتحال کا عالم ہے اور عام شہری فاقوں ہر مجبور ہوچکا ہے۔دھاڑی دار اور نچلا طبقہ بے روزگاری کے اس عالم میں شدید متاثر ہیں جبکہ حکومت کے وزراء کے مذاقیاں بیانات عوام کے منہ پر تمانچا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز مسلم لیگ ہاؤ س الپوری میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرشاہپور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف سے ناراض شاکر الملک یوسفزئی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی جنھوں نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔وفد میں شاہپور کے معروٖف شمشیرعلی،صدام حسین ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔مختلف وفود نے ڈاکٹر عبادللہ کو اپنے علاقے کے اجتماعی مسائل سے اگاہ کیا جس پر انھوں نے انھیں اپنی مکمل تعاؤن کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ہر محاظ پر ناکام ہوچکی ہیں اور شانگلہ میں لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدے وفا نہ کرسکی بلکہ ان کے کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی جو حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہیں۔ڈاکٹر عباد کا مزید کہنا تھا کہ آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی آسمان سے بات کررہی ہیں،غریب طبقہ ان کی نئے پاکستان میں دو وقت کی روٹی کھانے دو ترس گیا،ادویات کی قیمتے ہو یا اشیاد خردنی کی عمران نیازی کے نئے پاکستان میں دس گنامہنگا ہوااور ان کے وزراء عوام کو مذاقیاں مشورے اور بیانات دے رہے ہیں جو انکی سیاسی سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں