0

شامی باپ اور معذور بیٹے کی تصویر نے سیانا انٹرنیشنل فوٹو مقابلہ جیت لیا

لندن(مانند نیوز ڈیسک)ایک ٹانگ والے شامی باپ اور اس کے معذور بیٹے کی تصویر نے سیانا انٹرنیشنل فوٹو مقابلے میں 2021 پکچر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔اس تصویر کا عنوان “زندگی کی مشکلات” تھا۔ یہ تصویر ترک فوٹو گرافر محمد اصلان نے شامی سرحد پر ریحانیہ میں لی تھی، جس میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کے درمیان ایک انسانی لمحے کی تصویر کشی کی گئی تھی، جو بغیر اعضا کے پیدا ہوا تھا۔ بچے کی معذوری کا سبب اس کی ماں کا شامی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والا حملہ تھا۔ اس حملے سے متاثر ہونے کے باعث وہ بے ہوش گئی تھی۔ اس کے بعد اس کا علاج کیا گیا مگر علاج کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ خاتون امید سے ہیں۔ خطرناک گیسوں سے حملے اور نا مناسب علاج کے نتیجے میں اس کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ معذور نکلا۔ اس کے دونوں ہاتھ اور پاں نہیں ہیں۔بچے مصطفی کے والد منذر النزال نے الحدث چینل کو خصوصی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ خان شیخون کی بمباری کے دوران زخمی ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اس کا دایاں پاں کاٹ دیا گیا تھا۔ اس کے پیٹ اور کمر کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی چوٹیں آئی تھیں۔منذر النزال نے مزید کہا کہ چوٹ سے پہلے وہ خود بھی زیر تعلیم تھا۔ گریجوایشن کے بعد اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس نے بتایا کہ اب تک کسی امدادی یا طبی ادارے نے اس کے بچے کے علاج کے حوالے سے اس سے رابطہ نہیں کیا۔النزال نے وضاحت کی کہ اس کے بیٹے مصطفی کی ہڈیوں کو لمبا کرنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد اسے چلنے کے قابل بنانے کے لیے سمارٹ اعضا کی ضرورت ہوگی۔ اس نے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اکیلا اپنے بچے کا علاج نہیں کرا سکتا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں