0

مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تھانہ چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

            تھانہ (مانند میوز ڈیسک) مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تھانہ چوک میں مہنگائی کے خلاف  احتجاجی مظاہر ہ ہوا، جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے طرف سے کرنل(ر) ابرار یوسفزئے، اظہار اللہ، وزیر محمد، اور جما ل خان،جمیعت علماء اسلام کی طرف سے قاری سیف اللہ، جماعت اسلامی کی طر ف سے نور اللہ تھانوی،  پی پی پی کی طرف سے بازار صدر فضل قادر خان اور دیگرمقریرین نے خطاب کیا۔  احتجاجی مظارے میں مختلف سیاسی پارٹیوں  اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقرریرین نے کہا کہ موجود حکمرانوں نے مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور خواب خرگوش سوئے ہوئے حکمرانوں کے کانوں پر جووں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا انصاف کے نام پر آنے والے ریست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کا جینا محال کر دیا  ہے۔ انہون نے کہا کہ موجودہ حکمران کئے ہوئے تمام تر وعدوں میں  بُری طرح ناکام ہوگئے۔ اب انہیں اخلاقی طور پر کرسی اقتدار  چھوڑ کر خود کو احتساب کے  لئے پیش کرنا چاہئے۔  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ موجودہ عوام دشمن حکومت کا مزید رہنا تباہی اور بربادی  کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔۔۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں