0

چکدرہ،عمران خان اپوزیشن اوراداروں کی دشمن ہے، قوم سے معزرت اورمعافی مانگیں،افتاب آحمد خان شیرپاو

چکدرہ ( مانند نیوزڈیسک ) قومی وطن پارٹی کے چئیرمین افتاب آحمد خان شیرپاو نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن اور اداروں کی دشمن ہے۔ وزیراعظم قوم سے معزرت اور معاف مانگیں۔ ملک میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ملاکنڈ ڈویژن دہشتگردی سے متائثر ہوئی،حکومت ملاکنڈ ڈویژن اور فاٹاکےلیے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔موجودہ حکومت معاشی ناکامی کا ثبوت یہ ہے کہ 4فنانس وزراء تبدیل ہوگئے۔حکومت 1کروڑ نوکریاں دینے کیبجائے50لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیاہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادینزئی گل آباد میں پارٹی کے سابق صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزاباچا مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیت ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  مہنگائی  کیوجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب  دے چکی ہے۔عمران خان اپوزیشن ،اداروں،الیکشن کمیشن وکلاء اور صحافیوں کی دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخابات ہے۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے۔مہنگائی میں اضافہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر 4ویں ملک ہے۔عمران خان قوم سے معزرت اور معافی مانگیں۔مرزاباچا کی خدمات  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرازباچا پارٹی کے مخلص اور نڈر لیڈر تھے۔پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمشہ یادرکاجائیگا۔وہ ایک علاقائی یاصوبائی نہیں بلکہ قومی لیڈر تھے۔تعزیتی ریفرنس سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر نصراللہ خان ناصر،صوبائی جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرتانیہ گل،صوبائی جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرفاروق افضل،ضلعی چئیرمین باچاحسین،مرزاباچا کے فرزندہ فہد مرزا،تحصیل صدر اسرارخان ،عبدالحمیداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں