0

جمعیت طلباءاسلام نےضلع ملاکنڈ کے پوزیشن ہولڈر اور ذہین طلباء کےلیے ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت طلباء اسلام ملاکنڈ کے زیر اہتمام ضلع ملاکنڈ کے پوزیشن ہولڈر اور ذہین طلباء کے اعزاز میں مفتی محمود ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ضلع ملاکنڈ کے یونیورسٹیز، کالجز، سکولز اور دینی مدارس ے تعلق رکھنے والے درجنوں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔محمد اسماعیل کے زیر صدارت منعقدہ ٹیلنٹ ایوارڈز تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب آمیر مفتی فضل غفور تھے۔تقریب سے مفتی فضل غفور سمیت جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر رحمت شہزاد،جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ،سابق ممبر ضلع کونسل اور جے یو آئی ملاکنڈ کے نائب آمیر حق نواز خان ایڈوکیٹ، جے ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل،صوبائی نائب صدر جمعیت طلباء اسلام حافظ اختر علی، وسیم اللہ، ضلع دیر لوئیر جنرل سیکرٹری مطیع اللہ قاسمی،مرکزی سیکرٹری فنانس حافظ اسرار اللہ مظہری،جے یو آئی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری قاری افتخار، سابق ممبر ضلع کونسل فرید اللہ خان، مولانا حبیب گل،ضلعی رہنماء عبد الوہاب،حاجی احمد زادہ خان اورفضل حق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب آمیر مفتی فضل غفور، ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ اور صوبائی صدر رحمت شہزاد نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین اور مفکرین اسلام کی قربانیاں شامل ہیں جنہوں نے انگریز سامراج اور ان کے حواریوں کیساتھ لڑ کر جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد مسلمانان پاکستان کے لئے ایک الگ اسلامی مملکت آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی سرحدات کی ضامن ہے اس لئے ملاکنڈ کے ہونہار اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کے لئے مفتی محمود ٹیلنٹ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوں۔مفتی فضل غفور اور دیگر مقررین نے کہا کہ سیاست سے مذہبی قائدین کی سرپرستی ہٹانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جنگ آزادی کے دوران ہمارے مذہبی اکابرین نے قربانیاں دیکر غیر دینی سامراجوں سے آزادی حاصل کی ہے اور اب یہ ہمارے نئی نسل کی ذمہ داری ہے کہ اس اسلامی مملکت کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کی تحفظ کریں۔ اس دوران جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل کو بہترین خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مفتی محمود ٹیلنٹ ایوارڈز تقریب کے دوران ممتاز عالم دین اور جمعیت علماء اسلام کے سابق قائد مفتی محمود مرحوم کے زندگی، کردار اور دینی و سیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں