0

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس میں ”سیرت النبی ﷺ“موضوع پرسیمنار

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ  کے زیر اہتمام ”سیرت النبی ﷺ“موضوع بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے  ملک احمد جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حضور ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔صبر وتحمل،بر داشت رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔رحمت اللعالمین ﷺکے درس انسانیت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیا بی حاصل کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار ملک احمد جان ایڈوکیٹ نے رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں عشرہ سیرت النبی ﷺکے سلسلے میں ”سیر ت النبی ﷺ“سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔تقریب سے ایکٹینگ ڈائر یکٹر مالاکنڈ کیمپس وایچ اوڈی ڈاکٹر رفیع اللہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز،طلباء وطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں